Brailvi Books

ویلنٹائن ڈے( قرآن وحدیث کی روشنی میں)
29 - 33
	مذہب، دھرم اور رلیجن جہاں طاقِ نسیاں میں  رکھی ہوئی فرسودہ کتاب سمجھی جائے۔
	تعلیم کے نام پر جہاں اسکولوں اور کالجوں میں  بے حیائی اور بد تمیزی کا کوئی عمل دیکھنے سے رہ نہ جائے۔
	رات گئے دیر کو لوٹتے ہوئے ہر نوجوان لڑکا اس شب کی من پسند لڑکی کو بھی بغل کرکے لانے میں  آزاد ہو۔
	یا لڑکی کلب سے لوٹتے ہوئے ساتھ آئے اپنے نوجوان دوست کا چہک چہک کر گھر والوں سے تعارف کرانے میں  کوئی باک نہ محسوس کرے۔
	جہاں سنِّ شعور کو پہنچنے سے پیشتر ہی لڑکے اور لڑکیاں جنسی اِختلاط کے فطری اور غیر فطری طریقہ آزما چکیں ۔
	جہاں شادی بیاہ، خاندان، حمل اور ولادت کو فرسودہ طریقہ اور بلاوجہ کی زحمت سمجھا جائے۔
	جہاں مرد ہر رات عورتیں  بدلتے اور عورت ہر شب نیا بوائے فرینڈ منتخب کرنے میں  آزاد ہو۔
	اسقاطِ حمل اور اولادِ زنا کی پرورش کے جملہ انتظامات حکومت اپنا ذمہ سمجھے۔
	جہاں مردوں کو مردوں کے ساتھ اور عورتوں کو عورتوں کے ساتھ ہم جنسی کی آزادی ہی نہیں  بلکہ قانونی تحفظ بھی حاصل ہو۔
	جہاں انسانی اخلاق کا معیار اتنا گرجائے کہ بوڑھے بوڑھیاں اولاد سے