Brailvi Books

ویلنٹائن ڈے( قرآن وحدیث کی روشنی میں)
28 - 33
 دین سے دوری کے باعث نظریاتی اور اخلاقی طور پر کمزور و نحیف مسلمانوں کی نگاہوں میں  اسلامی تہذیب و تَمَدُّن، قرآنی نظریات اور نبوی تعلیمات کو فرسودہ قرار دے کر ان کے ذہنوں میں  گمراہی کے بیج تسلسل کے ساتھ بو رہے ہیں ، بے حیائی پر مشتمل دنوں اور تہواروں کا رواج بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی اور ان میں  سے ایک مشہور دن جس میں  نوجوان لڑکے لڑکیاں مست ہو کر کھلم کھلا احکامِ شریعت کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں  ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ ہے۔
	 مغربی آزادی جس کی تقلید میں  عقل سے پیدل ہوکر بعض مسلمان بھاگ رہے ہیں  اس کا نقشہ اور بھیانک نتائج ذکر کر دینا ضروری ہے تاکہ حقیقت نگاہوں کے سامنے آئے اور اپنے کئے پر اور جن کے پیچھے لگ کر یہ حال ہورہا ہے اس پر افسوس و ندامت شاید کسی کے دل میں  پیدا ہوجائے۔
	علامہ بدر القادری مصباحی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی جو طویل عرصے سے یورپ کے ایک ملک میں  دین کی خدمت کے لئے مصروف کار ہیں  اور وہاں کے حالات سے اچھی طرح واقف ہیں  اپنی کتاب ’’آدابِ زندگی‘‘ میں  لکھتے ہیں :
	آپ جانتے ہیں  ترقی یافتہ دنیا کسے کہتے ہیں ؟
	جہاں شراب پینا فیشن اور اُمُّ الخبائث کو بقائے صحت کی ضمانت سمجھا جائے۔
	قمار بازی (جوا کھیلنا) اعلیٰ سوسائٹی کا فرد ہونے کی سند ہو۔
	ناچ، رقص، اچھل کود، دَھما چوکڑی شور و شر میں  ہر نوجوان لڑکا اور لڑکی از خود رفتہ ہو۔