دیں گے کہ یہ آواز اس وقت کہاں تھی جب تو ہنستا تھا، خوش ہوتا اور اکڑتا تھا۔ نہ اللّٰہ تعالیٰ کو دیکھتا اور نہ اس کی حیا کرتا تھا۔(1)
شراب و کباب، زنا و دواعیٔ زنا کی مذمت کا بیا ن پڑھ کر ذہن نشین کریں اور خود اس طرح کی برائیوں میں سے کسی برائی میں مبتلا ہیں تو فوراً توبہ کر لیجئے اور دوسروں کو بھی اس کی روشنی میں توبہ کی تلقین کرکے سنتوں کے مطابق زندگی گزارنے پر آمادہ کیجئے۔
مادر پدر آزادی کی نحوست اور بگڑتی صورتِ حال
پیارے اسلامی بھائیو! اپنے پاکیزہ مذہب اسلام کی نکھری ستھری تعلیمات آپ نے ملاحظہ کی کہ اسلام ایک مسلمان کو اور پورے مسلم معاشرے کو کس قدر پاک و صاف اور شرم و حیاء سے بھر پور دیکھنا چاہتا ہے اس کے برعکس مغربی معاشرے کا مادر پدر آزاد ذہنیت کی بناء پر جو حال ہو رہا ہے اور مادی ترقیوں اور آسائشوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ انسانیت سے حیوانیت کی سمت بڑھنے کا جو سفر جاری و ساری ہے اور اپنے نقطۂ عروج کو پہنچ چکا ہے، وہ بھی ملاحظہ ہو بد قسمتی سے گلوبلائزیشن کے اس دور میں ہماری نوجوان نسل بھی اپنی شرم و حیا کا خود گلا گھونٹ رہی ہے، نہ کوئی سمجھنے کے لئے تیار ہوتا ہے نہ کوئی سمجھانے کے لئے اور رہی سہی کسر مغربی نظریات کی لوریوں میں پروان چڑھنے والے وہاں کے بے ہودہ کلچرکو میڈیا اور دوسرے ذرائع ابلاغ کے تَوَسُّط سے مزید فروغ دے کر پوری کررہے ہیں ،
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…کتاب الکبائر، الکبیرۃ العاشرۃ، ص۵۵-۵۶۔