حدیث نمبر۳: دارمی نے عبداللّٰہ بن عمرو رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالیٰ عَنْہُمَا سے روایت کی کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: والدین کی نافرمانی کرنے والا اور جوا کھیلنے والا اور احسان جتانے والا اور شراب کی مُداوَمَت کرنے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔(1)
حدیث نمبر۴: امام احمد نے ابو امامہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت کی کہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے: قسم ہے میری عزت کی! میرا جو بندہ شراب کی ایک گھونٹ بھی پئے گا میں اس کو اُتنی ہی پیپ پلائوں گا اور جو بندہ میرے خوف سے اُسے چھوڑے گامیں اس کو حوضِ قدس سے پلائوں گا۔(2)(بحوالہ بہار شریعت، ۲/۳۸۵،۳۸۶)
یاد رہے! شراب پینے کا جرم ثابت ہونے کی صورت میں اس کی سزا بطور ِحد 80 کوڑے ہیں جو کہ تمام شرائط پائی جانے کی صورت میں مجرم کو مارے جاتے ہیں جس کی تفصیل کتب ِفقہ میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔(3)
زنا ودَواعی ٔ زنا کی مذمت میں آیاتِ قرآنیہ واَحادیث ِطیبہ
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتاہے:
وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤی اِنَّہٗ کَانَ
ترجمۂکنزالایمان:اور بد کاری کے پاس
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…مشکاۃالمصابیح، کتاب الحدود،باب بیان الخمر۔۔۔الخ،۲/۳۳۰،الحدیث:۳۶۵۳۔
2…مسند امام احمد، حدیث ابی امامۃ الباہلی، ۸/۲۸۶، الحدیث: ۲۲۲۸۱۔
3…شراب نوشی کی مذمت سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے کتاب ’’بہار شریعت ، جلد2حصہ9‘‘(مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) کا مطالعہ فرمائیں۔