Brailvi Books

ویلنٹائن ڈے( قرآن وحدیث کی روشنی میں)
23 - 33
رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجْتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿۹۰﴾ (1)
 ہیں  شیطانی کام تو ان سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ۔
	اَحادیث ِمبارکہ میں  بھی شراب پینے پر متعدد عذابوں کی وعیدیں  وارِد ہوئیں  ہیں  چند کا ترجمہ ملاحظہ ہو :
حدیث نمبر۱: صحیح مسلم میں  جابر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی کہ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : ہر نشہ والی چیز حرام ہے بیشک اللّٰہ تعالیٰ نے عہد کیا ہے کہ جو شخص نشہ پئے گا اُسے ’’طِیْنَۃُ الْخَبَال‘‘ سے پلائے گا لوگوں نے عرض کی ’’طِیْنَۃُ الْخَبَال‘‘ کیا چیز ہے فرمایا کہ جہنمیوں کا پسینہ یا اُن کا عصارہ (نچوڑ)۔(2)
حدیث نمبر۲: ترمذی نے عبداللّٰہ بن عمر اور نسائی و ابن ماجہ و دارمی نے عبداللّٰہ بن عمرو رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ سے روایت کی کہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: جو شخص شراب پئے گا اُس کی چالیس روز کی نماز قبول نہ ہوگی پھر اگر توبہ کرے تو اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ) اُ س کی توبہ قبول فرمائے گا پھر اگر پئے تو چالیس روز کی نماز قبول نہ ہوگی اس کے بعد توبہ کرے تو قبول ہے پھر اگر پئے تو چالیس روز کی نماز قبول نہ ہوگی اس کے بعد توبہ کرے تو اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ) قبول فرمائے گا پھر اگر چوتھی مرتبہ پئے تو چالیس روز کی نماز قبول نہ ہوگی اب اگر توبہ کرے تو اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ) اُس کی توبہ قبول نہیں  فرمائے گا اورنہر خبال سے اُسے پلائے گا۔(3)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…پ۷،المائدۃ:۹۰۔
2…مسلم ، کتاب الاشربۃ ، باب بیان انّ کلّ مسکر خمراً ۔۔۔ الخ ، ص ۱۱۰۹ ، الحدیث:۷۲(۲۰۰۲)۔
3…ترمذی،کتاب الاشربۃ،باب ماجاء فی شارب الخمر،۳/۳۴۲،الحدیث:۱۸۶۹۔