سچی توبہ کرلیجئے وہ غفور ہے رحیم ہے توبہ کرنے والوں کی نہ صرف توبہ قبول فرماتا ہے بلکہ انہیں اپنا محبوب بنا لیتا ہے۔ اس دن فلمیں ڈرامے، گانے باجے اور مختلف بے حیائی سے لبریز شو دیکھنے والے بھی توبہ کرلیں کہ یہ سب سخت ناجائز و حرام افعال ہیں ۔
ناجائز محبت میں دئیے جانے والے تحائف کا حکم
ویلنٹائن والے دن اجنبی مرد و عورت کے مابین جو ناجائز محبت کا تعلق قائم ہوتا ہے اور آپس میں جو تحائف کا تبادلہ ہوتا ہے فقہاءِکرام فرماتے ہیں کہ یہ رشوت کے حکم میں داخل ہے اس لئے ناجائز وحرام ہے ایسے گفٹ لینا اور دینا دونوں ہی ناجائز وحرام ہیں اگر کسی نے یہ تحائف لئے ہیں تو اس پر توبہ کے ساتھ ساتھ یہ تحائف واپس کرنا بھی لازم ہے۔
چنانچہ بحر الرائق میں ہے: ’’ما یدفعہ المتعاشقان رشوۃ یجب ردّھا ولا تملک۔‘‘ عاشق ومعشوق (ناجائز محبت میں گرفتار) آپس میں ایک دوسرے کو جو (تحائف) دیتے ہیں وہ رشوت ہے ان کا واپس کرنا واجب ہے اور وہ ملکیت میں داخل نہیں ہوتے۔(1)
شراب نوشی کی مذمت سے متعلق آیاتِ قرآنیہ واَحادیث ِمبارَکہ
قرآنِ پاک میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتاہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزْلَا مُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجْتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿۹۰﴾
ترجمۂکنزالایمان:اے ایمان والو شراب اور جوا اور بت اور پانسے ناپاک ہی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…بحر الرائق، کتاب القضاء، ۶/۴۴۱۔