Brailvi Books

ویلنٹائن ڈے( قرآن وحدیث کی روشنی میں)
21 - 33
	الحاصل: مذکورہ آیاتِ کریمہ اوراحادیث ِمبارَکہ کو بغور ملاحظہ کریں  کہ حرام کو دیکھنے والا اور جو اپنا جسم غیر کو دِکھائے دونوں پر ہی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی لعنت ہے اور دونوں ہی رحمت ِالٰہی سے دُور ہیں  پھر زنا صرف شرمگاہ کا نہیں  بلکہ ہاتھ کا زنا حرام کو پکڑنا، آنکھ کا زنا حرام کو دیکھنا، پاؤں کا زنا حرام کی طرف چلنا، منہ کا زنا حرام بوسہ دینا اور ویلنٹائن ڈے میں عموماً یہ سارے حرام کام اور زنا کی یہ تمام اقسام پائی جاتی ہیں ، حدیث ِمبارَک میں  غیر عورت کے ساتھ تنہا خلوت اختیار کرنے کی کس قدر سختی سے ممانعت کی گئی اور مثال سے اس کی برائی بیان فرمائی کہ بدبودار کیچڑ سے لتھڑا ہوا خنزیر کسی شخص سے ٹکرائے یہ غیر عورت سے کندھا ملانے سے بہتر ہے جبکہ اس دن کو منانے والے ان اُمور کا ارتکاب بڑی بے باکی کے ساتھ کرتے ہیں  آپس میں  ہاتھ میں  ہاتھ ڈالے بے حیائی وفحاشی کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں  اس ویلنٹائن ڈے میں  ناجائز خوشی کے ذرائع اپنا کر رنگ رلیاں منانے والوں کے لئے اساف و نائلہ کے عذاب میں بڑی عبرت کا سامان ہے کہیں  ایسا نہ ہو کہ اس دن بے حیائی وفحاشی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے کسی عذاب کا شکار ہوجائیں  انھیں  ڈرنا چاہئے اور اگر دنیا میں  عذاب نازل نہ بھی ہوتب بھی اس گناہِ عظیم کی آخرت میں  جو سزا ہوگی اس سے تو ہر مسلمان کو ڈرنا ہی چاہئے اور دنیا میں  پکڑ و گرفت نہ ہونے کی وجہ سے ہرگزبے خوف نہیں  ہونا چاہئے۔
	مسلمان کی تو قرآنِ کریم میں  یہ شان بیان ہوئی ہے کہ وہ رحمن عَزَّوَجَلَّ سے بن دیکھے ڈرتے ہیں  لہٰذا خدا کے خوف سے لرز کر اس کی رحمت کے دامن سے لپٹ کر