Brailvi Books

ویلنٹائن ڈے( قرآن وحدیث کی روشنی میں)
17 - 33
صلی اللّٰہ علیہ و سلم قال: لعن اللّٰہ الناظر والمنظور الیہ رواہ البیہقی فی شعب الایمان.‘‘ حسن بصری رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے مرسلاً مروی ہے، کہتے ہیں  مجھے یہ خبر پہنچی کہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ دیکھنے والے پر اور اس پر جس کی طرف نظر کی گئی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ لعنت فرماتا ہے (یعنی دیکھنے والا جب بلا عذر قصداً دیکھے اور دوسرا اپنے کو بلا عذر قصد ًادِکھائے)۔(1)
(2)…سنن ابو داؤد میں  ہے: ’’والیدان تزنیان فزناھما البطش والرجلان تزنیان فزناھما المشی والفم یزنی فزناہ القبل۔‘‘ اور ہاتھ زنا کرتے ہیں  اور ان کا زنا (حرام کو) پکڑنا ہے اور پاؤں زنا کرتے ہیں  اور ان کا زنا (حرام کی طرف) چلنا ہے اور منہ (بھی) زنا کرتا ہے اور اس کا زنا بوسہ دینا ہے۔(2)
(3)…صحیح مسلم میں  ہے: ’’عن أبی ھریرۃ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم صنفان من اھل النار لم أرھما، قوم معہم سیاط کأذناب البقر یضربون بہا الناس ونساء کاسیات عاریات ممیلات مائلات رء وسھنّ کأسنمۃ البخت المائلۃ لا یدخلن الجنۃ ولا یجدن ریحھا وإن ریحھا لیوجد من مسیرۃ کذا وکذا۔‘‘ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے، فرماتے ہیں  کہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: دوزخیوں کی دو جماعتیں  ایسی ہونگی جنہیں  میں  نے (اپنے اس عہد ِمبارک میں ) نہیں  دیکھا (یعنی آئندہ پیدا ہونے والی ہیں ، ان میں ) ایک وہ قوم جن کے ساتھ گائے کی دم کی طرح کوڑے ہونگے جن
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…مشکاۃ المصابیح، کتاب النکاح، باب النظر الی المخطوبۃ۔۔۔ الخ، الفصل الثالث، ۱/۵۷۴، الحدیث: ۳۱۲۵۔
2…ابو داود، کتاب النکاح، باب ما یؤمر بہ من غضّ البصر، ۲/۳۵۹، الحدیث: ۲۱۵۳۔