Brailvi Books

تَراویح کے فَضَائِل ومَسَائِل
44 - 56
رہی ہیں۔ نمونۃً مدنی چینل کی 3 بہاریں ملاحظہ فرمایئے۔
(1) کرسچین کا قبولِ اسلام
    مرکزالاولیاء(لاہور) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک ورکشاپ تھی، اُس میں ایکT.V.بھی رکھا ہوا تھا جس پر کاریگر مختلف چینلز دیکھا کرتے تھے۔رمضان المبارک  ۱۴۲۹؁ھ (2008) میں جب دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل شروع ہوا تو انہیں کچھ ایسابھایا کہ دیگر تمام چینلز کے بجائے اب وہ مَدَنی چینل دیکھنے لگے ۔ان کاریگروں میں ایک کرسچین نوجوان بھی شامل تھا وہ بھی ''مَدَنی چینل ''کے پُرسوز سلسلوں(پروگرامز)میں دلچسپی لینے لگا ۔اَلحمدُ للہ عَزَّوَجَلَّ صرف تین دن کے بعد وہ کہنے لگا کہ میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی سادگی سے بہت مُتأَثِّر ہوا ہوں اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا ۔
کفر کے ایواں میں مولیٰ ڈالدے یہ زلزلہ

یاالہٰی! تا ابد جاری رہے یہ سلسلہ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter