Brailvi Books

تَراویح کے فَضَائِل ومَسَائِل
22 - 56
کے اندر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی اسلامی بہنوں کی'' مجلسِ مشاورت'' کی طرف سے ملنے والی کارکردگی کی ایک جھلک مُلاحَظہ ہو: (1)اِس ایک مَدَنی ماہ میں ملک بھر کے اندر روزانہ تقریباً 24228گھر درس ہوئے (2) روزانہ لگنے والے مدرَسۃُ المدینہ ( بالِغات) کی تعداد لگ بھگ 3275 اور اِن سے اِستِفادہ کرنے والیوں کی تعداد تقریباً 34633(3) حلقہ/عَلاقہ سطح کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماعات کی تعداد تقریباً 3000ان میں شریک ہونے والیاں لگ بھگ136245ایک لاکھ چھتّیس ہزار دو سو پینتالیس(4)ہفتہ وار تربیتی حلقوں کی تعدادتقریباً26052۔
مِری جس قَدَر ہیں بہنیں ، سبھی مَدَنی بُر قع پہنیں 

انہیں نیک تم بنانا مَدَنی مَدَینے والے
اِسی ماحول نے ادنٰی کو اعلٰی کردیا دیکھو!
    بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن کے بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ والِدَین کے بے حد اِصرار پر میں نے قراٰنِ پاک حِفْظ کرنے کی سعادت تو حاصل کر لی تھی مگر بعد میں اِس کو دُہرانا چھوڑدیا تھا جس کی وجہ سے والِدَین کو سخت تشویش تھی ۔اتنی عظیم سعادت حاصل کرلینے کے باوُجُود افسوس!میری عملی کیفیت یہ تھی کہ
Flag Counter