Brailvi Books

تَراویح کے فَضَائِل ومَسَائِل
2 - 56
دعوتِ اسلامی کی ضَرورت
    اللہُ رَحمٰن عَزَّوَجَلَّ کا پارہ4سورۂ اٰل عمران آیت نمبر 104میں فرمانِ ھدایت نشان ہے:
وَلْتَکُنۡ مِّنۡکُمْ اُمَّۃٌ یَّدْعُوۡنَ اِلَی الْخَیۡرِ وَیَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنۡکَرِ ؕ وَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ ﴿۱۰۴﴾
ترجَمۂ کنزالایمان: اور تم میں ایک گروہ ایسا ہونا چاہے کہ بھلائی کی طرف بلائیں اور اچھی بات کا حکم دیں اور بُری سے منع کریں اور یہی لوگ مُراد کو پہنچے۔(پ ۴ اٰلِ عمران ۱۰۴)
    اِس آیتِ مُقَّدسہ کی تفسیر بیان کرے ہوئے مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان تفسیرِ نعیمی جلد 4صَفْحَہ 72پرفرماتے ہیں : ''اے مسلمانو! تم سب کو ایسی جماعت ہونا چاہے یا ایسی جماعت بنو یا ایسی جماعت بن کر رہو جو تمام ٹیڑھے لوگوں کو خَیر(یعنی بھلائی)کی دعوت دے ، کافروں کو ایمان کی ، فاسِقوں کو تقوے کی، غافِلوں کو بیداری کی ، جاہِلوں کوعِلم ومَعرِفَت کی ، خشک مِزاجوں کو لذّتِ عِشق کی،سَونے والوں کو بیداری اور اچّھی باتوں ،اچّھے عقیدوں ، اچّھے عملوں کا زَبانی ، قلمی ، عملی ،قوّت سے، نرمی سے (اور حاکِم ،مَحکوم کو) گرمی سے حُکم دے ،
Flag Counter