Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
94 - 220
 جائز نہیں ،اس میں زیادہ احتیاط دَرکار ہے لیکن افسوس!وقف کی چیزوں کو مالِ مفت  سمجھ کربے رحمی سے استعمال کیا جاتا ہے ،ہمارے اکابرین اس حوالے سے کتنی احتیاط کرتے تھے اس حکایت سے اندازہ لگائیں،چنانچہ  
ذاتی چراغ جلا لیا(حکایت:36)
	ایک خلیفہ کی حفاظت میں آنے والی سب سے اہم چیز بیت المال یعنی خزانہ ہے، اس لیے اس کی دیانت کا اصلی مِعیَار اسی کو قرار دیا جاسکتا ہے، حالات و واقعات بتاتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدنا عمر بن عبدالعزیز  عَلَیْہِ رحمۃُ اللّٰہِ الْعَزِیز کی دیانت ہمیشہ اِس مِعیَار پر پوری اتری۔وہ رات کے وقت خلافت کا کام بیت المال کی شمع سامنے رکھ کر اَنجام دیاکرتے تھے اور جب اپنا کوئی کام کرنا ہوتا تو اس شمع کو اٹھوادیتے اورذاتی چراغ منگوا کر کام کرتے۔اسی طرح کی ایک سبق آموز حکایت مُلاحظہ ہو،چُنانچِہ حضرتِ سیِّدنا عمر بن عبدالعزیز  عَلَیْہِ رحمۃُ اللّٰہِ الْعَزِیز کے پاس رات کے وقت کسی دُوردَراز علاقے کا قاصِد آیا، آپ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہآرام فرمانے کے لئے لیٹ چکے تھے لیکن اسے اندر آنے کی اِجازت دے دی اور بڑی دیر تک اس کے علاقے کے حالات بڑی تفصیل سے دریافت فرماتے رہے کہ وہاں کے مسلمانوں اور ذِمّیوں کی حالت کیسی ہے؟ گورنر کارَہن سہن کیسا ہے؟چیزوں کے بھاؤ کیسے ہیں؟مہاجرین و اَنصار کی اولاد کے حالات کیا ہیں ؟مسافروں اور فقراء کی کیا کیفیت ہے ؟کیا ہر حقدار کو اس کا حق دیا جاتا ہے ؟ کیا کسی کو شکایت تو نہیں؟ گورنر نے کسی سے بے اِنصافی تو