Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
86 - 220
کو کھانا کھلا رہا ہوں ،میزبان یہ سن کر شرمندہ ہوا اور اس سے معذرت کی ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(16)ذخیرہ اندوزی نہ کیجئے
	فرمانِ مصطفی صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمہے:مَنِ احْتَکَرَ عَلَی الْمُسْلِمِینَ طَعَامًا ضَرَبَہُ اللّٰہُ بِالْجُذَامِ وَالْإِفْلَاسِ  یعنی جو مسلمانوں پر ان کی روزی(غلہ)روکے اﷲاسے کوڑھ اور مُفْلِسی میں مارے ۔
(ابن ماجہ،کتاب التجارات،باب الحکرۃ والجلب،۳/۱۴،حدیث:۲۱۵۵)
	مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں :ان کی روزی فرمانے میں اشارۃً فرمایا کہ اِحتکار مطلقًا ممنوع ہے مگر مسلمانوں پر اِحتکار زیادہ بُرا کہ مسلمان کو تکلیف دینا دوسروں کو تکلیف دینے سے بَدتر ہے۔(مراٰۃ المناجیح،۴/۲۹۰)
اِحتکار کیا ہے؟
	اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنّت، مجدِّدِ دین وملّت ،مولانا شاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنسے سوال ہوا کہ غلہ کوروک کر بیچنا جائزہے یانہیں ؟ تو آپ رَحمَۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ نے جواب دیا:غلہ کو اس نظر سے روکنا کہ گرانی(یعنی مہنگائی) کے وقت بیچیں گے بشرطیکہ اسی جگہ یا اس کے قریب سے خریدا اور اس کانہ بیچنا لوگوں کو مُضِر(نقصان دہ) ہو مکروہ وممنوع ہے، اوراگر غلہ دور سے خرید کر لائے اور بانتظارِگرانی