Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
83 - 220
 بھگت چکا ہوں ،حضور (صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)نے اس سے منع فرمایا۔’’ قُسْط اختیار کرو‘‘ کی وضاحت میں مفتی صاحب لکھتے ہیں:یعنی قُسْطِ بَحری کو پانی میں حل کرکے مریض کے ناک میں ٹپکا دو کہ دماغ و حلق میں پہنچ جائے۔اس علاج سے اَطِبَّاء حیران ہیں کیونکہ گلے کی گلٹیاں جسے گلے آنا کہا جاتا ہے گرمی سے ہوتی ہیں اور قسط بحری بھی گرم ہے تو گرم کو گرم کیسے دفع کرسکتا ہے مگر اکثر گلے کی گلٹیاں اس خون سے پیدا ہوتی ہیں جس پر بَلغم غالِب ہو اور قسط بحری بلغم چھانٹنے میں اکسیر ہے، لہٰذا اس سے علاج مفید ہے۔(مراٰۃ المناجیح ، ۶/ ۲۱۹)
لڑکے کے ختنے میں بھی خیال رکھئے 
	صَدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہحضرتِ  علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القویلکھتے ہیں:بچہ پیدا ہی ایسا ہوا کہ ختنہ میں جو کھال کاٹی جاتی ہے وہ اس میں نہیں ہے تو ختنہ کی حاجت نہیں اور اگر کچھ کھال ہے جس کو کھینچا جاسکتا ہے مگر اسے سخت تکلیف ہوگی اور حَشْفَہ (سُپاری)ظاہر ہے تو حجاموں کو دکھایا جائے، اگر وہ کہہ دیں کہ نہیں ہوسکتی تو چھوڑ دیا جائے، بچہ کو خواہ مخواہ تکلیف نہ دی جائے۔(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الکراھیۃ، الباب التاسع عشر فی الختان،۵/۳۵۷) (بہار شریعت ،۳/۵۸۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(15)دعوتِ ولیمہ وغیرہ میں غریبوں کا خیال نہ رکھنا
	دعوتِ ولیمہ میں امیروں کو بلانا غریبوں کو نظر انداز کردینا ان کی دل شکنی کا