Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
72 - 220
 ہے۔ (بہار شریعت ، ۳/۸۷۱ بحوالہ ردالمحتار،کتاب الدّیات،باب مایحدثہ الرجل ...إلخ،۱۰/۲۶۵) 
راستے پر خریدوفروخت کرنے کے تین مسائل
	صَدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہحضرتِ  علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القویلکھتے ہیں:جو شخص راستہ پر خریدوفروخت کرتا ہے اگر راستہ کُشادہ ہے کہ اس کے بیٹھنے سے راہ گیر وں پر تنگی نہیں ہوتی تو حرج نہیں اور اگر گزرنے والوں کو اس کی وجہ سے تکلیف ہوجائے تو اُس سے سودا خریدنا نہ چاہیے کہ گناہ پر مدد دینا ہے کیونکہ جب کوئی خریدے گا نہیں تو وہ بیٹھے گا کیوں!(الفتاوی الھندیۃ،کتاب البیوع، الباب العشرون فی البیاعات المکروھۃ...إلخ،۳/۲۱۰) (بہار شریعت، ۲/۷۲۶) مسئلہ:عام راستہ پر خرید و فروخت کے لیے بیٹھنا جائز ہے جبکہ کسی کے لیے تکلیف دہ نہ ہو اور اگر کسی کو تکلیف دے تو وہ ناجائز ہے۔(ردالمحتار،کتاب الدّیات،باب مایحدثہ الرجل...إلخ،۱۰/۲۶۷)(بہار شریعت ، ۳/۸۷۱) مسئلہ: شارع عام کے کنارے بیٹھ کر خرید و فروخت اگر کسی چیز کو ضَرر نہ دے اور حکومت کی اجازت سے ہو تو جائز ہے اور اگر مُضِر ہو تو ناجائز ہے۔(ردالمحتار،کتاب الدّیات،باب مایحدثہ الرجل...إلخ، ۱۰/۲۶۷)(بہار شریعت، ۳/۸۷۷)
 راستہ پر کسی کو تکلیف نہ دو !
	سرکارِ مدینہ، سلطانِ باقرینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ