Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
6 - 220
 اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُود شریف لکھنے والے کی مغفرت ہوگئی
		 حضرتِ سیِّدُناسفیان بن عُیَیْنَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:میرا ایک اسلامی بھائی تھا ، مرنے کے بعد اسے خواب میں دیکھ کر پوچھا:مَافَعَلَ اﷲُ بِک؟ یعنی  اللّٰہعَزَّوَجَلَّنے آپ کے ساتھ کیامُعامَلہ فرمایا؟جواب دیا: اللّٰہعَزَّوَجَلَّنے مجھے بخش دیا۔ میں نے پوچھا:کس عمل کے سبب؟کہنے لگا:میں حدیث لکھتا تھا جب بھیشاہِ خیرُالْاَنام عَلَیْہَ الصَّلَاۃ ُوَالسَّلَامکاذِکرِخیرآتامیں ثواب کی نیّت سے ’’ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ‘‘لکھتا،اسی عمل کی بَرَکت سے میری مغفِرت ہوگئی۔ (اَلْقَوْلُ الْبَدِ یع ص۴۶۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(حکایت:1)  
        گندم کی بالی 
			حضرت علامہ ابنُ الحاج مکی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی  نَقْل کرتے ہیں کہ ایک بُزُرگ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ اپنے اَصحاب کے ساتھ گندم کے کھیت کے پاس سے گزرے توان کے ساتھ جانے والے ایک شخص نے گندم کی بالی کو چُھوا اور فوراً ہاتھ ہٹالیا۔ بزرگ نے یہ منظر دیکھ لیا اور اسے حکم فرمایا کہ کھیت کے مالک سے اس معاملے کو معاف کروائے۔اس شخص نے عرض کی: حضرت!گندم کی بالی تو اسی طرح موجود