Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
48 - 220
   عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کسی کا خط بلاجازت دیکھنے کے بارے میں کئے گئے ایک سوال کے جواب میں لکھتے ہیں:بکرکواصلاً اختیار نہیں، نہ خالد کے خطوط روکنے کا، نہ دیکھنے کا، اور وہ ضرورگنہگارہوگا، حدیث میں ارشاد ہواکہ جو بلا اجازت دوسرے کا خط دیکھے وہ جہنم کی آگ دیکھتاہے۔(ابوداوٗد،کتاب الوتر،باب الدعائ،۲/۱۱۱،حدیث:۱۴۸۵) (فتاویٰ رضویہ ، ۲۴/۷۱۳)
آنکھوں میں سرِحَشْر نہ بھر جا ئے کہیں آگ
آنکھوں پہ مرے بھائی لگا قفلِ مدینہ
(وسائلِ بخشش،ص۹۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(8)پڑوسی کو تکلیف نہ دیجئے
	کوئی تکلیف دے تو اس کے شرسے بچنے کے لئے اس کے قریب سے اُٹھا جاسکتا ہے،آئندہ اس سے ملنے سے بچا جاسکتاہے ،اس سے تعلقات ختم کئے جاسکتے ہیں لیکن اگر پڑوسی ہی تکلیف دینے پر تُل جائے تو انسان کہاں پناہ ڈھونڈے؟ کیونکہ اس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا یا مکان بدلنا پڑے گاجو کہ بہت دشوار ہے ۔اس لئے ہمیں چاہئے کہ مسلمانوں اور خاص طور پر پڑوسی کو تکلیف دینے سے بچیں ،  تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوتصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:جو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو ہر گز تکلیف نہ دے۔
(مسلم،کتاب الایمان،باب الحث علی اکرام الجاروالضیف۔۔۔الخ،ص۴۳،حدیث: ۴۷)