Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
40 - 220
 نے کھانا پیش کیا تو میرا نفس اس کھانے کی ایسی حرص میں مبتلا ہو گیا کہ اس سے پہلے کبھی اُس نے ایسا نہ کیا تھا، چنانچہ میں نے جان لیا کہ کھانے میں کچھ خرابی ہے لہٰذا میں نے نفس کی حرص کی وجہ سے کھانا چھوڑ دیا۔(قوت القلوب ، ۱ /۱۵۳)
کھانے کی حرص سے تو یا رب!نجات دیدے
اچھا بنادے مجھ کو،اچھی صفات دیدے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(5) مل کر کھانے میں تکلیف نہ دیجئے
	بہت مرتبہ ہمیں کوئی چیز مثلاً کھجوریں ، آم ، مٹھائی وغیرہ دوسروں کے ساتھ مل کرکھانے کا اتفاق ہوتا ہے ، ایسے میں بعض اسلامی بھائی حرص ولالچ کی وجہ سے بڑے بڑے ہاتھ مارتے ہیں اور دوسروں کا حصہ بھی کھاجاتے ہیں ،یہ سخت ناپسندیدہ ، دوسروں کو اذیت پہنچانے والا انداز ہے ،حضرت سیدنا جَبَلَہرحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ کا بیان ہے کہ جب ہم قحط سالی کا شکار تھے تو حضرت سیدنا عبداللّٰہ بن زبیررضی اللّٰہ تعالٰی عنہما  ہمیں کھجوریں عنایت فرماتے تھے۔حضرت سیدنا عبداللّٰہ بن عمررضی اللّٰہ تعالٰی عنہما  جب ہمارے پاس سے گزرتے تو ارشاد فرماتے :  رسولُ اللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے اس طرح ملا کر کھجوریں کھانے سے منع فرمایا ہے ،ہاں اگر کوئی شخص اپنے بھائی سے اجازت لے لے تو پھر کوئی حرج نہیں۔
 (بخاری،کتاب المظالم،باب اذا اذن انسان۔۔۔الخ، ۲/۱۲۹،حدیث:۲۴۵۵)