Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
31 - 220
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! تیسرے فرد کو بھی چاہئے کہ دوافراد کی سرگوشی کی صورت میں حُسن ظن کا جام پی کر عمدہ عبادت کا ثواب کمائے کہ یہ دونوں اپنے کسی معاملے میں بات چیت کررہے ہوں گے ۔
مجھے غیبت و چغلی و بدگمانی
کی آفات سے تُو بچا یاالٰہی
(وسائلِ بخشش،ص۷۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(4)میزبان کو تکلیف دینا
	ایک دوسرے کے گھر آنا جانا ہماری سماجی زندگی کا اہم حصہ ہے ، اس میں مسلمان بھائی سے ملاقات کی اچھی نیت کرلی جائے تو ثواب کی حقداری بھی ہے ، لیکن کسی کے گھر جانے سے پہلے پیشگی اِطلاع دے دی جائے تو بہت بہتر ہے کیونکہ اچانک مہمان آجانے کی صورت میں بعض اوقات گھر والے آزمائش میں آجاتے ہیں مثلاً وہ خودکسی جگہ جانے کے لئے تیار کھڑے ہوتے ہیں یا کوئی اور مہمان ان کے گھر پہلے سے موجود ہوتا ہے یا وہ وقت ایسا ہوتا ہے کہ سب گھر والوں سوچکے ہوتے ہیں یا گھر کی صفائی ستھرائی کی حاجت ہوتی ہے یا مہمان کی خاطر تواضع کے لئے گھر میں مناسب اشیا نہیں ہوتیں۔
	 کسی کے گھر جاکر ہم کئی قسم کے اَفعال کرتے ہیں جن میں سے کچھ کرنے کے ہوتے ہیں اور کچھ نہ کرنے کے ،’’کرنے کے کاموں‘‘ میں اسے سلام کرنا ، بیمار