Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
3 - 220
 اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’تحمل وبُردباری‘‘ کے بارہ حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’12  نیّتیں‘‘
 فرمانِ مصطفی صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم:   نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْــرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(المعجم الکبیر للطبرانی، ۶/۵۸۱،حدیث: ۲۴۹۵) 
 دو مَدَنی پھول:
 {۱} بغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 
{۲}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 
        {1}ہر بارحمد و {2}صلوٰۃ اور{3}تعوُّذو{4}تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔  {5} حتَّی الوَسع اِس کا باوُضُو اور {6}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا{7} قرآنی آیات اور {8}اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا{9}جہاں جہاں’’اللّٰہ‘‘کا نامِ پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور{10} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسمِ مبارَک آئے گا وہاں صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پَڑھوں گا۔{11} دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائوں گا۔ {12}کتابت وغیرہ میں شَرعی غلَطی ملی تو ناشِرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(مصنّف یا ناشِرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)