اجازتِ شرعی ایذاء کا باعِث بنے ان سب سے فرداً فرداً معاف کروالیجئے،اگرکسی فرد کے بارے میں یہ سوچ کر باز رہے کہ مُعافی مانگنے سے اس کے سامنے میری ’’پوزیشن ڈاؤن‘‘ ہوجائے گی تو خدارا غور فرما لیجئے!قِیامت کے روز اگر یہی فرد آپ کی نیکیاں حاصِل کرکے اپنے گناہ آپ کے سر ڈالدیگا اُس وقت کیا ہو گا! خدا کی قسم! صحیح معنوں میں آپ کی ’’پوزیشن‘‘ کی دھجیاں تو اُس وقت اڑیں گی اور آہ! کوئی دوست برادر یا عزیز ہمدردی کرنے والا بھی نہ ملے گا۔ جلدی کیجئے! جلدی کیجئے! اپنے والِدین کے قدموں میں گر کر، اپنے عزیزوں کے آگے ہاتھ جوڑ کر، اپنے ماتَحتوں کے پاؤں پکڑ کر اپنے اسلامی بھائیوں اور دوستوں سے گِڑگِڑا کر آج دنیا میں مُعافی مانگ کرآخِرت کی عزّت حاصِل کرنے کی سعی فرما لیجئے ۔
بدمعاش نے توبہ کرلی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکیوں بھری زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجانابے حد مفید ہے ،آپ اپنے شہر میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کیجئے ، ان اجتماعات کی بَرَکت سے کیسے کیسے بگڑے ہوئے لوگوں کی زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا ہوگیا ،اس کی ایک جھلک اس مَدَنی بہار میں مُلاحَظہ کیجئے ، چُنانچہ ایک عالِم صاحِب جو کہ دعوتِ اسلامی کے مبلِّغ ہیں انہوں نے بتایاکہ1995ء میں ایک شخص جس پر کم و بیش11ڈکیتیوں کے کیس تھے جن میں ایک قتل کا مقدَّمہ بھی شامِل ہے۔ ایک سال جیل کی سَلاخوں کے