Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
212 - 220
بچاؤ کی تدبیرکرسکتاہے ،جب تک کہ اس کا عزم ایسانہ ثابت ہو کہ بے ایذادئیے اپنابچاؤ نہ ہوسکے گا تو اس وقت صرف اتنی بات جس میں اپنابچاؤ ہوسکے کرسکتاہے ، اور جواِیذا اس نے پہنچائی ہے اس کاعوض اتناہی لے سکتاہے ، اس سے زیادہ کرے تو اس کا ظلم ہوگا ، اور اگرصبر کرے تو بہت بہتر ۔ واللّٰہ تعالٰی اعلم (فتاوی رضویہ ، ۲۴/ ۳۴۹)
احسان کیا ہے ؟
	حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ رُوح اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کا فرمان عالیشان ہے : احسان یہ نہیں کہ جو تجھ پر احسان کرے تو بھی اس کے ساتھ احسان کر ، یہ تو اس کے احسان کا بدلہ ہوگا ، احسان تو یہ ہے کہ جو تیرے ساتھ برا کرے اس پر بھی احسان کر ۔ (تاریخ دمشق ، عیسی ابن مریم ، ۴۷/ ۴۳۶)
مُعافی مانگ لیجئے 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں رُجُوع کرلیجئے، سچی توبہ کرلیجئے اور ٹھہرئے! بندوں کی حق تلفی کے مُعامَلے میں بارگاہ ِ الہٰی عزوجل میںصرف توبہ کرنا کافی نہیں،بندوں کے جو جو حُقُوق پامال کئے ہوں وہ بھی اداکرنے ہوں گے، مَثَلاً مالی حق ہے تو اُس کا مال لوٹانا ہوگا، دل دُکھایا ہے تو معاف کروانا ہو گا۔آج تک جس جس کا مذاق اُڑایا، بُرے اَلقاب سے پکارا، طعنہ زنی اور طنز بازی کی،دل آزار نقلیں اتاریں، دل دُکھانے والے انداز میں آنکھیں دِکھائیں، گُھورا، ڈرایا، گالی دی، غیبت کی اور اس کو پتا چل گیا۔ جھاڑا، مارا، ذلیل کیا، اَلغَرَض کسی طرح بھی بے