Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
21 - 220
 تک اُتارلیں گے وہ لوگ وہاں سے بچنے کیلئے آگ کی طرف بھاگیں گے پھر ان پر کھجلی مُسَلَّط کردی جائے گی وہ اس قَدَرکُھجائیں گے کہ ان کاگوشت پوست سب جَھڑ جائے گا اور صرف ہڈّیاں رَہ جائیں گی،پکار پڑے گی:اے فُلاں!کیا تجھے تکلیف ہورہی ہے؟ وہ کہے گا: ہاں ۔ تو کہا جائے گا: یہ اُس اِیذاء کا بدلہ ہے جو تو مومِنوں کو دیا کرتا تھا۔  (اَلتَّرْغِیب وَالتَّرْہِیب،کتاب صفۃ الجنۃ والنار،فصل فی ذکر۔۔۔الخ،۴/ ۲۸۰، حدیث:۵۶۴۹ ملخصاً)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کیا اب بھی باز نہیں آئیں گے ؟
		میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مسلمان کوبلا وجہِ شرعی تکلیف دینے والا اپنی زندگی میں ، موت کے وقت ، حسابِ حشر میں اور سب سے بڑھ کر عذاباتِ جہنم کی وجہ سے خود تکلیف میں آجائے گا ، کیا یہ سب کچھ ہماری آنکھیں کھول دینے کے لئے کافی نہیں ہے ! کیا اب بھی ہم مسلمانوں کو تکلیف دینے سے باز نہیں آئیں گے ! آئیے دیکھتے ہیں کہ ہم کس کس انداز سے دوسروں کے لئے باعثِ تکلیف بن سکتے ہیں ؟ چنانچہ
(1)مسلمان کو گھور کر دیکھنا
		کسی کو ڈرانے یا خوفزدہ کرنے کے لئے صرف ہاتھ پاؤں یا چھڑی یا اسلحہ ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ یہ کام آنکھوں سے بھی لیا جاتا ہے ،چنانچہ ہمارے معاشرے میں تیزنگاہوں سے گھورکرڈرانا بہت معمولی سمجھا جاتا ہے(بالخصوص بچوں کو) ، لیکن یہ