Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
205 - 220
سفارش وغیرہ جو آسان لگے اس کے ذریعے نفع پہنچانے کی فضیلت موجود ہے ۔  
(فیض القدیر ، حرف الخاء ، ۳/ ۶۷۴ ، تحت الحدیث : ۴۱۳۵)
کھوٹا درہم ضائع کردیتے(حکایت:91)
	حضرتِ سیِّدُناصالح دَہّان علیہ رحمۃُ الحنّان بیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُناجابربن زید رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ کے پاس کوئی کھوٹادرہم آجاتاتواس کے ٹکڑے کرکے پھینک دیتے ، تاکہ اس کے ذریعے کسی مسلمان کودھوکانہ دیاجاسکے ۔  (حلیۃ الاولیاء ، جابر بن زید ، ۳/ ۱۰۴ ، رقم : ۳۳۳۸)
لوگوں کو اپنے شر سے بچاؤ
	حضرتِ سَیِّدُنا ابوذر رضی اللّٰہ  تعالٰی  عنہ فرماتے ہیں میں نے نبی کریم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے دریافت کیا کہ کونسا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ فرمایاکہ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ پر ایمان لانا اور راہ خدا میں جہاد کرنا۔میں عرض گزار ہوا : کونسے غلام کا آزاد کرنا افضل ہے ؟ فرمایا: جوقیمت میں زیادہ اور مالکوں کا پسندیدہ ہو۔ میں نے عرض کی: اگر ایسا نہ کر سکوں ؟فرمایاکہ کسی کاریگر کی مدد کرو یا کسی بے ہنر کا کام سنوار دو۔ میں عرض گزار ہواکہ اگر یہ بھی نہ کر سکوں ؟فرمایاکہ لوگوں کو اپنے شر سے بچائے رکھو کیونکہ یہ بھی ایک صدقہ ہے جو تم اپنی جان کیلئے دو گے ۔(بخاری ، کتاب العتق، باب ای الرقاب افضل،۲/۱۵۰حدیث:۲۵۱۸)
	مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس