Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
20 - 220
 جائیں پھر اسے آگ میں پھینک دیا جائے۔ ( مُسلِم،کتاب البر والصلۃ،باب تحریم الظلم،ص۱۳۹۴،حدیث:۲۵۸۱ )
خارش مُسَلَّط کر دی جائے گی
		مسلمانوں کو تکلیف دینے والے جہنم جیسے مقامِ عذاب میں مزید عذابات کا سامنا بھی کریں گے چنانچہ حضرت سیِّدُنا مجاہدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَاحِد فرماتے ہیں :جہنمیوں پر ایک قسم کی خارش مُسَلَّط کر دی جائے گی، جس کی وجہ سے وہ اپنے بدنوں کوکُھجائیں گے یہاں تک کہ ان میں سے کسی کی ہڈی ظاہر ہو جائے گی تو ندا کی جائے گی:اے فلاں ! کیا تجھے اس کی وجہ سے تکلیف ہو رہی ہے؟ وہ کہے گا:ہاں!تو ندا دینے والا کہے گا : یہ اس کا بدلہ ہے جو تم مسلمانوں کو تکلیف دیتے تھے۔  (احیاء علوم الدین،کتاب آداب الالفۃ، الباب الثالث،۲/۲۴۲)
کھال تک اُتار لیں گے 
		مسلمانوں کی عزت کی دھجیاں اُڑا کر خوش ہونے والے سنبھل جائیں کہ اس کا انجام بہت بُرا ہوگا چنانچہ حضرتِ سیِّدُنا یزید بن شَجَرہ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں:جس طرح سمندر کے کَنارے ہوتے ہیں اِسی طرح جہنَّم کے بھی کَنارے ہیں جن میں بُختی اونٹوں جیسے سانپ اور خَچّروں جیسے بچھّو رہتے ہیں ۔اہلِ جہنَّم جب عذاب میں کمی کیلئے فریاد کریں گے تو حکم ہوگاکَناروں سے باہَر نکلو وہ جُوں ہی نکلیں گے تو وہ سانپ انہیں ہونٹوں اورچِہروں سے پکڑ لیں گے اور ان کی کھال