جس ہڈی کو جنات لیتے ہیں اس پر انہیں گوشت ملتا ہے اور جس لِید (گوبر) کو لیتے ہیں وہ دانہ یا پھل بن جاتا ہے ۔اس لئے یہ اِشکال وارِد ہی نہیں ہوتا کہ گوبر تو ناپاک ہے اس کا کھانا جنات کے لئے کیسے جائز ہے؟ کیونکہ ماہیت بدلنے سے ناپاک چیز پاک ہوجاتی ہے ۔(ماخوذ از نزھۃ القاری ،۴/۶۷۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تکلیف نہ دینے کے فضائل
کون سا مسلمان افضل
حضرت سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللّٰہ تعالٰی عنہسے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے پوچھا گیا:کون سا مسلمان افضل ہے؟ارشاد فرمایا:مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِّسَانِہِ وَیَدِہجس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ (ترمذی، کتاب الایمان،باب ماجاء فی ان المسلم من سلم الخ، ۴؍۲۸۵،حدیث: ۲۶۳۷)
تکلیف نہ دینے والے کا ثواب
فرمانِ مصطفی صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:لوگوں کو ضَرر پہنچانے سے بچو کہ اس سے بھی تم کو صدقہ کا ثواب ملے گا۔ (بخاری،کتاب العتق، باب أیّ الرقاب أفضل،۲/۱۵۰،حدیث:۲۵۱۸) (بہار شریعت،۲/۲۸۴)