Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
189 - 220
کس سبب سے میری مغفرت فرمائی ؟ ارشاد فرمایا : ایک مرتبہ تم بغداد کی گلی سے گزر رہے تھے کہ تم نے ایک بلی کو دیکھا جسے سردی نے کمزورکردیاتھاتواس پر ترس کھاتے ہوئے تم نے اسے اپنے چوغے (جبے)میں چھپالیاتاکہ وہ سردی سے بچ جائے،پس بلی پررحم کی وجہ سے میں نے آج تم پر رحم فرمایاہے ۔
(حیاۃ الحیوان ، باب الھاء تحت الھر ، ۲/ ۵۲۲)
طالِبِ مغفِرت ہوں یااللّٰہ
بخش حیدر کا واسطہ یاربّ
(وسائلِ بخشش،ص۸۰)
(76)گھریلوبلی اور پرندوںکا خیال رکھئے 
	امام قرطبی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوینے فرمایا:جس گھر میں اس کی بلی کو اس کی خوراک اور ضروریات نہ ملیں اور جس کے پنجرے میں بندپرندوں کی پوری خبر گیری نہ ہوتی ہوتووہ کتنی ہی عبادت کرے مُحسِنِین میں شمار نہیں ہوگا۔ (الجامع لاحکام القرآن،۵/۱۲۲تحت الایۃ:۹۰)
تکلیف دینے والی بلی کا کیا کیا جائے؟
سوال:بلی تکلیف دیتی ہو توا س کوبستی میں چھڑوانا گناہ تونہیں ہے؟
جواب :بلی اگرایذادیتی ہو تو اسے باہرچھوڑدینے میں حرج نہیں اورتیزچھُری سے ذبح بھی کرسکتے ہیں مگر چھڑوانا ایسی جگہ جائزنہیں جہاں سے وہ اپنے کسی رِزْق تک نہ پہنچ سکے۔ فقط۔(فتاوی رضویہ،۲۴/۶۶۰)