Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
187 - 220
زخمی گدھا(حکایت:79)
	 امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے ایک باراپنے سنّتوں بھرے بیان ’’جانوروں کو ستانا حرام ہے‘‘ میں ضمناً فرمایا کہ میں ایک دن اپنے گھر سے نماز ظہر کیلئے نکلا تو دیکھا کہ اپنی گلی کے تھوڑے فاصلے پر ایک بیمار گدھا پڑا ہے ۔ اس میں اٹھنے کی سکَت نہ تھی،بے چارے کی گردن پر خارش کے باعث زخْم ہوگیا تھا۔ جس کے سبب اس نے گردن کو زمین سے اوپر اٹھا رکھا تھا، گردن میں تکلیف بڑھنے پر جیسے ہی گردن زمین پر رکھنا چاہتا تو تکلیف کے باعث دوبارہ گردن اٹھالیتا، وہ انتہائی تکلیف اور بے بسی کے عالم میں مبتلا تھا۔میں نے جب اُس کی یہ حالت دیکھی تو مجھے اُس پر بہت رحم آیا کہ یہ (بے زبان) جانور ہے کس سے فریاد کرے۔ بہرحال میں نے اپنے گھر سے ایک  پُرانی گدڑی منگوالی اور اس کی گردن کے نیچے رکھ دی(تاکہ زمین کی سختی کی تکلیف سے اس کو نجات ملے ) ایسا کرنے سے اسے فی الواقع تسکین ہوئی، اور اس نے اپنی گردن سے گدڑی پر ٹیک لگالی، آپ مانیں یا نہ مانیں،وہ مجھے سر اٹھا کر شکریہ بھری نظروں سے دیکھنےلگا۔ (تعارف امیر اہلسنت ، ص۴۶)
مچھر ، ٹِڈی اور بلی پر شفقت  
	 حضرتِ سیِّدُنا احمد کبیر رفاعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے جسم پر مچھر بیٹھ جاتا تو اُسے نہ ہی خود اڑاتے اورنہ کسی کو اُڑانے دیتے بلکہ فرماتے : اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ نے جو خون اس کے حصے میں لکھ دیا ہے وہی پی رہا ہے ، اور جب آپ دھوپ میں چل رہے ہوتے