Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
184 - 220
میں ایک عورت کو اس حال میں دیکھا کہ  وہ لٹکی ہوئی ہے اور ایک بلّی اُس کے چِہرے اور سینے کو نوچ رہی ہے اور اسے ویسے ہی عذاب دے رہی ہے جیسے اس(عورت) نے دنیا میں قید کر کے اور بھوکا رکھ کراسے تکلیف دی تھی۔ اس روایت کا حکم تمام جانوروں کے حق میں عام ہے۔             (اَلزَّواجِرُج۲ ص۱۷۴)
مکّھی پر رَحم کرنا باعثِ مغفِرت ہو گیا(حکایت:76)
	کسی نے خواب میں حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد بن محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی کو دیکھ کر پوچھا:ما فَعلَ اللّٰہُ بِکَ؟ یعنیاللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا مُعامَلہ فرمایا؟ جواب دیا : اللہ عَزَّ وَجَلَّ  نے مجھے بخش دیا،پوچھا: مغفِرت کا کیا سبب بنا؟ فرمایا: ایک مکّھی سیاہی(INK) پینے کے لئے میرے قلم پر بیٹھ گئی ،میں لکھنے سے رک گیا یہاں تک کہ وہ فارِغ ہو کر اُڑگئی۔(لطائفُ الْمِنَن وَالْاَخلاق لِلشَّعرانی ص۳۰۵)
رَحْمتِ حق ’’بہا‘‘نہ می جوید
رَحْمتِ حق ’’بہانہ‘‘می جوید
(اللّٰہعَزَّوَجَلََّّ کی رَحمت ’’بہا‘‘یعنی قیمت نہیں مانگتی ۔اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی رَحْمت تو ’’بہانہ‘‘طلب کرتی ہے)
مکّھی کو مارنا کیسا؟
	یادرہے! مکھیاں تنگ کرتی ہوں تو ان کو مارنا جائز ہے تاہم جب بھی حُصولِ نَفْعْ یا دَفعِ ضَرر(یعنی فائدہ حاصِل کرنے یا نقصان زائِل کرنے) کیلئے مکھی یا کسی بھی بے زَبان