Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
181 - 220
جہاں سے اُٹھایا گیا ہے، یوں وہ چِھلکا چیونٹی سمیت اپنی جگہ پہنچا دیا گیا۔(تعارفِ امیر اہلسنّت ، ص۴۴)
چیونٹیوں کے ہٹنے کا انتظار(حکایت:75)
	اسی طرح ایک بار آپ دامت برکاتہم العالیہ واش بیسن(Washbasin) پَر ہاتھ دھونے کیلئے پہنچے مگر رُک گئے، پھر ارشاد فرمایا کہ واش بیسن میں چند چیونٹیاں رِینگ رہی ہیں، اگر میں نے ہاتھ دھوئے تو یہ بہہ کر مر جائیں گی،لہٰذا کچھ دیر انتظار فرمانے کے بعد جب چیونٹیاں آگے پیچھے ہوگئیں تو پھرآپ دامت برکاتہم العالیہ نے ہاتھ دھوئے۔   (تعارف امیر اہلسنت ، ص۴۵)
(74)ذبح کے وقت جانور کو غیر ضروری تکلیف نہ دیجئے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حصولِ نفع کے لئے اگرچہ شریعت نے جانور ذبح کرنے کی اجازت دی ہے لیکن اس عمل کے دوران ہر ایسے کام سے منع بھی کیاہے جو جانور کے لئے بلاسبب تکلیف کا باعث بنے،چنانچہ صَدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ  علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القویارشاد فرماتے ہیں:ہر وہ فعل جس سے جانور کو بلا فائدہ تکلیف پہنچے مکروہ ہے مثلاً جانور میں ابھی حیات باقی ہو ٹھنڈا ہونے سے پہلے اس کی کھال اتارنا اس کے اعضاکاٹنا یا ذبح سے پہلے اس کے سر کو کھینچنا کہ رگیں ظاہر ہو جائیں یا گردن کو توڑنا یوہیں جانور کو گردن کی طرف سے ذبح کرنا مکروہ ہے بلکہ اس کی بعض صورتوں میں جانور حرام ہو جائے گا۔ (الھدایۃ،