والا نہ تھاحالانکہ تین چار جوان بچے موجود تھے۔ (بحرالعلوم نمبر ملخصاً،ص۲۲۴)
لوگوں کو تکلیف دینے والا ملعون ہے
امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناابو بکر صدیق رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ حضور تاجدارِ عالَم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عبرت نشان ہے : جس نے مسلمان کو تکلیف یا دھوکا دیا وہ ملعون ہے ۔ (ترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، باب ماجاء فی الخیانۃ والغش ، ۳/ ۳۷۸ ، حدیث : ۱۹۴۸)
(حکایت:5)
لوگوں کوتکلیف دینے والے کا عذاب
حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ ہم شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّمکے ساتھ چل رہے تھے ، ہمارا گزر دو قبروں کے پاس سے ہوا تو آپصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّمرُک گئے لہٰذا ہم بھی آپ کے ساتھ ٹھہر گئے۔ آپ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کا رنگ مبارک متغیر ہونے لگا یہاں تک کہ آپ کی قمیص مبارک کی آستین کپکپانے لگی۔ ہم نے عرض کی: یارسولَ اللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکیا ماجرا ہے؟ ارشاد فرمایا:کیا تم بھی وہ آواز سن رہے ہو جو میں سن رہا ہوں؟ ہم نے عرض کی :یارسول َاللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم !آپ کیا سماعت فرما رہے ہیں؟ارشاد فرمایا :ان دونوں افراد پر ان کی قبروں میں انتہائی سخت عذاب ہو رہا ہے وہ بھی ایسے گناہ کی وجہ سے جو حقیر ہے(یعنی ان دونوں کے خیال میں حقیر تھا یا پھر یہ کہ اس سے بچنا ان کے لئے آسان تھا)۔ہم نے عرض کی :وہ کون