Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
167 - 220
سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِّسَانِہٖ وَیَدِہٖیعنی مسلمان کا اسلامی نشان یہ ہے کہ تمام مسلمان اس کی زبان اور اس کے ہاتھ سے سلامت رہیں۔ (بخاری،۱/۱۵،حدیث:۱۰) مطلب یہ ہے کہ وہ کسی مسلمان کو کوئی تکلیف نہ دے اور حضورصلی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم نے یہ بھی فرمایا کہ مسلمان کو چاہیئے کہ وہ جو کچھ اپنے لیے پسند کرتا ہے وہی اپنے اسلامی بھائیوں کے لیے بھی پسند کرے۔(بخاری،۱/۱۶، حدیث:۱۳)ظاہر ہے کہ کوئی شخص بھی اپنے لئے یہ پسند نہیں کریگا کہ وہ تکلیفوں میں مبتلا ہو اور دُکھ اٹھائے تو پھر فرمانِ رسول صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کے مطابق ہر شخص پر یہ لازِم ہے کہ وہ اپنے کسی قول و فعل سے کسی کو اِیذا اور تکلیف نہ پہنچائے، اس لئے مُنْدَرَج ذیل باتوں کا خاص طور پر ہر مسلمان کو خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
	(۱)کسی کے گھر مہمان جاؤ یا بیمار پُرسی کے لیے جانا ہو تو اس قدر زیادہ دنوں تک یا اتنی دیر تک نہ ٹھہرو کہ گھر والا تنگ ہو جائے اور تکلیف میں پڑ جائے۔
	(۲)اگر کسی کی ملاقات کے لیے جاؤ تو وہاں اتنی دیر تک مت بیٹھو یا اس سے اتنی زیادہ باتیں نہ کرو کہ وہ اُکتا جائے یا اس کے کام میں حرج ہونے لگے کیونکہ اس سے یقیناً اس کو تکلیف ہوگی۔
	(۳)راستوں میں چارپائی یا کرسی یا کوئی دوسرا سامان برتن یا اینٹ پتھر وغیرہ مت ڈالو کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ روزانہ کی عادت کے مطابق بے کھٹکے تیزی کے ساتھ چلے آتے ہیں اور ان چیزوں سے ٹھوکر کھا کر اُلجھ کر گر پڑتے ہیں بلکہ