بھاگ کھڑا ہوا ،اب رئیس اُلٹا لٹکاگھوڑے کے ساتھ ساتھ گھسٹ رہا تھا ۔ اس نے پاس کھڑے نوکر کو مدد کے لئے پکارا مگر اسے تو بدلہ چُکانے کا موقع مل گیا تھا ،چنانچہ اس نے اپنے مالک کی مدد کرنے کے بجائے جیب سے اس کی دی ہوئی لسٹ (List)نکالی اور دُور ہی سے دکھا کر کہنے لگا کہ اِس میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ اگر تمہارا پاؤں گھوڑے کی رِکاب میں اُلجھ جائے تو اسے چُھڑانا میری ڈیوٹی ہے ۔ یہ سن کر رئیس نوکروں سے کئے ہوئے بُرے سلوک پر پچھتانے لگا ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(69)حج کے دوران تکلیف نہ دیجئے
حج کی سعادت ملنا بڑی خوش نصیبی ہے لیکن اس اہم عبادت کو انجام دیتے وقت بھی دیگر مسلمانوں کو تکلیف دینے سے بچنا بہت ضروری ہے چنانچہ سفر میں ، مَطار (ائیرپورٹ،Airport) ،دورانِ طواف ، حجرِ اسود کو بوسہ دیتے وقت ، منی میں ، میدانِ عَرَفات، مُزْدَلفہ میں ،اور خاص طور پر رَمی کرتے وقت بہت احتیاط کیجئے کہ کسی کو ہم سے تکلیف نہ پہنچ جائے ۔کئی بار ایسا ہوا کہ َرمی کے دوران بھگڈر مچی اور دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں حجاج جان سے چلے گئے ۔
حجرِ اسود کو بوسہ کس طرح دیں؟
صَدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہحضرتِ علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القویلکھتے ہیں:میسر ہوسکے تو حجرِ اسود پر دونوں ہتھیلیاں اور اُن کے بیچ میں