Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
161 - 220
کی پیشکش کی اور میں نے کوئی جواب نہ دیا تو غالباً آپ کو رنج ہوا ہوگا۔میں نے اثبات میں جواب دیا تو انہوں نے فرمایا:آپ کو جواب دینے سے مجھے صرف یہ بات مانِع(یعنی رُکاوٹ) ہوئی کہ میں جانتا تھا کہ سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے حضرت حفصہرضی اللّٰہ تعالٰی عنہا  کا ذکر فرمایا ہے اور میں حضور صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا راز اِفشانہیں کرسکتا تھا۔اگر آپصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ان سے نکاح نہ فرماتے تو میں ان کا رشتہ قبول کرلیتا۔(بخاری،کتاب المغازی، باب:۱۲، ۳/۲۰، حدیث: ۴۰۰۵)
(67)خوشیاں منانے کے نام پر دوسروں کوتکلیف دینا 
	نیو ائیر نائٹ ہو یا بسنت، یومِ آزادی ہویا کوئی اور میلہ ٹھیلہ ،منگنی کی رسم ہویا مہندی کاہلہ گلہ! خوشیاں منانے کے نام پر ڈھول ڈھمکے ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی کے پٹاخے پھوڑ کر، بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلا کر ، وَن وِیلنگ کرکے ، کان پھاڑ آواز میں موسیقی کی محفلیں سجا کر دیگر مسلمانوں ، بچوں ، مریضوں اور گھریلو خواتین کو ناقابلِ بیان اذیت وتکلیف میں مبتلا کیا جاتا ہے ، اَ لْاَمَان وَالْحَفِیْظ ، ایسا کرنے والوں کویادرکھنا چاہئے کہ ایک دن مرنا ہے اور بارگاہِ ذوالجلال میں حاضر ہوکر اپنی کرنی کا حساب دینا ہے اور اس کاانجام دیکھنا ہے ۔
شادیوں میں مت گنہ نادان کر
خانہ بربادی کا مت سامان کر

(وسائلِ بخشش،ص۷۱۵)