Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
160 - 220
سے؟ تو میں نے جواب دیا:یہ ایک راز ہے۔اس پر والدہ محترمہ نے ارشاد فرمایا: رسولُاللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا راز کسی پر ظاہر نہ کرنا۔ (مسلم،کتاب فضائل الصحابۃ،باب فضائل انس بن مالک، ص۱۳۴۸، حدیث: ۲۴۸۲)
راز نہیں کھول سکتا تھا(حکایت:62)
	حضرتِ سیِّدَتُنا حفصہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہاکے شوہر حضرتِ سیدنا خُنَیس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ جو کہ بَدری صحابی ہیں ، انتقال فرما گئے اورآپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا بیوہ ہوگئیںتو آپ کے والدِ محترم حضرت سیدنا عمر فاروق  رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے حضرت سیدنا عثمانِ غنی  رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کو اپنی صاحبزادی سے نکاح کی پیشکش کی۔ حضرت سیدنا عثمانِ غنی  رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے کہا:میں اس بارے میں غور کروں گا ،پھر چند دنوں کے بعد جواب دیا: میرا یہ ذہن بنا ہے کہ فی الحال شادی نہ کروں۔ حضرت سیدنا عمر فاروق  رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا بیان ہے کہ اس کے بعد میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق  رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کے پاس گیا اور انہیں بھی یہی پیشکش کی لیکن وہ میری بات سن کر خاموش رہے اور کوئی جواب نہ دیا۔حضرت عثمان  رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی بنسبت مجھے حضرت سیدنا ابوبکر صدیقرضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کے ردِ عمل سے زیادہ رنج پہنچا۔اس کے چند دن بعد سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے میری بیٹی کے لئے پیغامِ نکاح بھیجا تو میں نے یہ نکاح کردیا۔ بعد میں جب حضرت سیدنا ابوبکر صدیق  رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے فرمایا:جب آپ نے مجھے اپنی صاحبزادی سے نکاح