Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
158 - 220
اسے امانت سمجھو اس کا راز ظاہر نہ کرو کسی سے یہ بات نہ کہو۔سُبْحٰن اللّٰہ!کیسی پاکیزہ (تربیت)ہے۔
(مراٰۃ المناجیح،۶/۶۲۹)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!راز امانت ہوتا ہے ،انسان اسی کو اپنا رازدار بناتا ہے جس پر اسے اعتماد ہوتا ہے ، لیکن جب وہی شخص اس کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتا ہے اور راز کو لوگوں کے سامنے کھول دیتا ہے تو اسے سخت رَنج پہنچتا ہے ۔مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان فرماتے ہیں : خِیانت صرف مال کی ہی نہیں ہوتی بلکہ مال ، راز اور عِصمت وغیرہ سب میں ہوتی ہے بلکہ مال میں خیانت سے بَدَرَجہا بَدتَر(یعنی کہیں زیادہ بُری) راز داری میں خیانت ہے۔(مراٰۃ المناجیح،۵/۶۱)
راز فاش نہیں کروں گی (حکایت:60)
	حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا سے روایت ہے کہ حضرتِ سیِّدَتُنافاطمہ زہرا رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا  بارگاہِ رسالت میں چل کر حاضر ہوئیں اور آپ کے چلنے کا انداز سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی طرح تھا۔پیارے آقا صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے ارشاد فرمایا:میری بیٹی کو خوش آمدید!اس کے بعد انہیں اپنی دائیں یا بائیں جانب بٹھا کر سرگوشی میں ان سے کچھ ارشاد فرمایاجسے سن کر وہ رونے لگیں،پھر دوبارہ سرگوشی کی تو وہ مُسکرانے لگیں۔جب میں نے ان سے اس بارے میں اِستفسار کیا تو انہوں نے فرمایا:میں رسولُ اللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے راز کو فاش نہیں کروں گی۔سرکارِ ابد قرار، شافعِ روزِ شمارصلَّی