Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
157 - 220
پر جب آپ دامت برکاتہم العالیہاپناپاسپورٹ لینے کے لئے متعلقہ ایمبیسی (Embassy، سفارت خانے) پہنچے تو وِیزا لینے والوں کی ایک طویل قِطار لگی ہوئی تھی ۔ آپ بھی قطار ہی میں کھڑے ہوگئے ۔ کسی جاننے والے ٹریول ایجنٹ( (TRAVEL AGENTکی نظر آپ پر پڑی کہ اتنے اعلیٰ مرتبے کے حامل ہونے کے باوُجود قِطار میں کھڑے ہوئے ہیں تو اس نے بعد ِ سلام عرْض کی:حضور!قِطار بہت طویل ہے ، آپ کو کئی گھنٹوں تک دھوپ میں انتظار کرنا پڑے گا ،آئیے میں آپ کو (اپنے تعلقات کی بنا پر)کھڑکی کے قریب پہنچا دیتا ہوں۔ مگر آپ دامت برکاتہم العالیہنے بڑی نرمی سے منع فرمادیا ،جس کی وجہ یہ تھی کہ اگر آپ اس کی پیش کش قبول فرماکر آگے تشریف لے جاتے تو پہلے سے قِطار میں کھڑے ہونے والوں کی حق تَلَفی ہوجاتی۔ 
(66)کسی کاراز فاش کرنا
	سرورِ کائنات، شاہِ موجودات    صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے ارشاد فرمایا: جب آدمی کوئی بات کرے پھر اِدھر اُدھر دیکھے تو وہ بات امانت ہے۔(ابوداوٗد،کتاب الادب،باب فی نقل الحدیث،۴/۳۵۱،حدیث:۴۸۶۸)
	 مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں :یعنی اگر کوئی شخص تم سے اکیلے میں کوئی بات کہے اور بات کے دوران یا بات کے درمیان میں اِدھر اُدھر دیکھے کہ کوئی سُن نہ لے تو وہ اگرچہ منہ سے نہ کہے کہ یہ کسی سے نہ کہنا مگر اس کی یہ حرکت بتاتی ہے کہ وہ راز کی ہے لہٰذا