یا ملازِم سے تنخواہ طے ہونے کے بعد دوسرے شخص کا مزدوری یا تنخواہ بڑھا کر یا اُتنی ہی دیکر مقرر کرنا۔*جس طرح خریدار کے لئے یہ صورت ممنوع ہے بائع کے لئے بھی ممانعت ہے مثلاً ایک دُکاندار سے دام طے ہوگئے دوسرا کہتا ہے میں اس سے کم میں دونگا یا وہ اس کا ملاقاتی ہے کہتا ہے: میرے یہاں سے لومیں بھی اتنے ہی میں دونگا، یا اجارہ میں ایک مزدور سے اُجرت طے ہونے کے بعد دوسرا کہتا ہے: میں کم مزدوری لوںگا یا میں بھی اتنی ہی لونگا، یہ سب ممنوع ہیں۔(بہارشریعت ،حصہ ۱۱،۲/۷۲۳)
(65)قطار توڑنا
شناختی کارڈ آفس ہو یا پاسپورٹ کا دفتر ، بینک ہو یا ائیر پورٹ یا ریلوے کا کاؤنٹر،رش کی صورت میں قطار بنالینے میں سب کا فائدہ اور وقت کی بچت ہے ، لیکن یہاں بھی بعض لوگ زیادتی کرتے ہیں کہ بعدمیں آنے کے باوجود قطار میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں یا پھر دیدہ دلیری کے ساتھ سب کے حقوق پر لات مارتے ہوئے سیدھا کھڑکی پر جاپہنچتے ہیں اور نہ جانے کتنوں کی دل آزاری کا سبب بنتے ہیں۔
قِطار میں کھڑے رہے(حکایت:59)
شیخِ طریقت، امیر اہلسنّت، بانیِ دعوت ِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہنے۱۴۰۰ ہجری میں حَرَمین طَیِّبَین کی زِیارت کاارادہ کیا اور اپنا پاسپورٹ ویزا لگوانے کے لئے جمع کروا دیا ۔ ویزا لگ جانے