Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
155 - 220
(63) رشتے پر رشتہ بھیجنا 
	رشتے پر رشتہ بھیجنے میں بھی اس کی دل شکنی ہے جس کی بات پہلے طے ہوچکی ہو ، اگر وہ جھگڑے پر اتر آئے تو بعض اوقات نوبت قتل وغارت تک بھی جاپہنچتی ہے ۔ صَدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہحضرتِ  علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القویلکھتے ہیں: ایک شخص کی منگنی ہوجانے کے بعد دوسرے کو پیغام دینامنع ہے خواہ مہر بڑھاکر نکاح کرنا چاہتا ہو یا اس کی عزت ووجاہت کے سامنے پہلے کو جواب دیدیا جائے گا، بہر صورت پیغام دینا ممنوع ہے۔ (بہارشریعت ،حصہ۱۱ ،۲/ ۷۲۴ ) 
(64) بیع پر بیع یا اجارے پر اجارہ کرنا 
	جوخریدوفروخت یا اِجارہ کررہے ہوں اورکسی نتیجے پر پہنچ چکے ہوں تو بیچ میں تیسرے کو ٹانگ نہیں اَڑانی چاہئے کہ منع ہے چنانچہ  صَدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ  علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القویلکھتے ہیں:*ایک شخص کے د ام چکالینے کے بعد دوسرے کو دام چکا نا ممنوع ہے اس کی صورت یہ ہے کہ بائع ومشتری(یعنی خریدنے اور بیچنے والا) ایک ثَمن پر راضی ہوگئے صرف اِیجاب وقبول ہی یامَبِیع (یعنی بِکنے والی چیز)کو اُٹھاکر دام دیدینا ہی باقی رہ گیا ہے دوسرا شخص دام بڑھاکر لیناچاہتا ہے یا دام اُتنا ہی دیگا مگر دُکاندار سے اسکامَیْل (تعلق)ہے یا یہ ذِی وَجاہت شخص ہے دُکانداراسے چھوڑ کر پہلے شخص کو نہیں دے گا۔*جس طرح بیع میں اس کی ممانعت ہے اِجارہ میں بھی ممنوع ہے مثلاً کسی مزدور سے مزدوری طے ہونے کے بعد