Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
154 - 220
بیوی کو نیند سے جگادینا،کام کاج اور جھاڑو پَوچے کے دَوران ،آٹا گوندھتے ہوئے،نیز دردِسر ،نزلہ یا دیگر بیماریوں کے ہوتے ہوئے اُن کو کام کے آرڈر دیئے جانا گھر کے ماحول کو خراب کرسکتا ہے۔میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس طرح آپ کو نیند پیاری ہے ، سُستی ہوتی ہے ،موڈ آف ہوتا ہے اسی طرح کے عوارِض عورت کو بھی درپیش ہوتے ہیں بلکہ مرد کے مقابلے میں عورت کو نیند زیادہ آتی ہے ۔
(62)میاں بیوی کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکانا
	میاں بیوی کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکا کر ان کی ہنستی بستی زندگی میں زہر گھولنے میں بعضوں کو عجیب لذت ملتی ہے لیکن درحقیقت  وہ شیطان کے پیارے ہیں،حضرت سیدنا جابر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ سرورِ عالم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا :شیطان پانی پر اپنا تخت بچھاتا ہے ،پھر اپنے لشکر بھیجتا ہے۔ ان لشکروں میں شیطان کے زیادہ قریب اس کا دَرَجہ ہوتا ہے جو سب سے زیادہ فتنہ باز ہوتاہے ۔ اس کاایک لشکر واپس آکر بتاتا ہے کہ میں نے فلاں فتنہ بَرپا کیا تو شیطان کہتا ہے :تونے کچھ بھی نہیں کیا۔پھر ایک اور لشکر آتا ہے اور کہتا ہے :میں نے ایک آدمی کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی نہیں ڈال دی ۔یہ سن کر شیطان اسے اپنے قریب کر لیتا ہے اور کہتا ہے:تُوکتنا اچھا ہے ، اور اپنے ساتھ چمٹا لیتا ہے ۔(مسلم،کتاب صفۃ القیامۃ۔۔الخ،باب تحریش الشیطان۔۔۔الخ،ص۱۵۱۱، حدیث: ۲۸۱۳)