Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
151 - 220
ہیں اور اگر وہ وقت نہ دے تو اسے مغرور ، متکبر جیسے القابات سے نواز کر اس کا سینہ چھلنی کردیتے ہیں اور اگر وہ ملاقات کرنے پر تیار ہوجائے تو پھر جلدی ٹلتے نہیں ۔
میں خود ان کے پاس پہنچ جاتا ہوں
	ایک شخص کسی فرم میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھا ، اس کی عادت تھی کہ جب اسے کسی ماتحت سے کوئی کام ہوتا یا اس کو کوئی فائل دینی ہوتی تو وہ خود اٹھ کر اس کی ٹیبل پر جاتا اور فائل دے کر واپس آجا تا ، کسی نے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ میں ان کو اپنے کمرے میں بلاسکتا ہوں لیکن یہ جائیں گے اپنی مرضی سے اور میرا وقت ضائع ہوگا، اس لئے میں اپنا وقت بچانے کے لئے خود ان کے پاس چلا جاتا ہوں اور کام پورا ہونے کے بعد واپس آجاتا ہوں۔
(58)گاڑی چلاتے ہوئے کیچڑ اُڑانا
	 سڑک پر بعض اوقات پانی کھڑا ہوتا ہے ، یا گٹر سے رسنے والا ناپاک پانی جمع ہوجاتا ہے یا بارش کے بعد کیچڑ بن جاتی ہے ، ایسے میں بعض کار یا ویگن چلانے والے پیدل چلنے والوں کے لئے مصیبت بن جاتے ہیں ، وہ یوں کہ کیچڑ وغیرہ سے تیزی سے گاڑی گزاریں گے اور اُڑنے والے چھینٹے پیدل چلنے والوں کے منہ اور کپڑوں پر جاپڑتے ہیں ،اب وہ بے چارا کہیں نوکری کا انٹرویودینے جارہا ہو یا اس کی نوکری کا پہلا دن ہویا دعوت میں جارہا ہو ، اس سے ان کو کوئی غرض نہیں ہوتی کیونکہ ان کے اپنے کپڑے اور چہرے محفوظ رہتے ہیں ، اگر یہ خود کبھی پیدل ہوں اور کسی تیز