Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
150 - 220
کی آواز سے آپ کو تکلیف ہوتی اور کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی۔آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا نے حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالٰی عنہکو پیغام بھیج کر اس بات کی شکایت فرمائی۔حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالٰی عنہنے اس واعظ کو اس فعل سے منع فرمایا جس پر وہ وقتی طور پر بازآیا لیکن چند دنوں بعد دوبارہ وہی سلسلہ شروع کردیا۔اس پر آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ اپنا عصا لیکر اس واعظ کے پاس گئے اور مار مار کراس پر اپنا عصا توڑدیا۔(تاریخ المدینۃ المنورۃ ، ذکر القصص ، ۱/ ۱۵)
لاؤڈاسپیکر کا غلط استعمال نہ کریں
	 مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّانسمجھاتے ہوئے لکھتے ہیں: وہ واعظین عبرت پکڑیں جو تیز لاؤڈسپیکروں پر آدھی آدھی رات تک تقریریں کرکے مزدوروں،بیماروں کو پریشان کرتے ہیں،ساری بستی کو جگاتے ہیں۔دیکھا گیا ہے کہ پھرعوام حکومت کو درخواستیں دیتے ہیں جس پر دفعہ144 نافذ کی جاتی ہے،کتنی بڑی ذلت اور علم کی توہین ہے۔ اگر یہ واعظین اس فرمان پرعمل کرتے تو یہ نوبت کیوں آتی،حکام اور افسران خود ان سے عِلْم سیکھنے ان کی خدمت میں حاضر ہوتے۔(مراٰۃ المناجیح،۱/۲۱۷)
(57)بے مقصد ملاقات میں وقت ضائع کرنا 
	بعضوں کو نہ اپنے وقت کی دولت کااحساس ہوتا ہے نہ دوسرے کے وقت کی قدروقیمت کا پاس ،چنانچہ وہ بے مقصد کسی بھی وقت کسی سے ملاقات کے لئے جاپہنچتے