ضرورتاً ایسی حکمت عملی سے نشاندہی کریں کہ خریداری کرنے والے کی دل شکنی نہ ہو ۔
(52)گِھن دلانے والی حرکتیں کرنا
بعض لوگ کبھی کان میں انگلی ماریں گے تو کبھی ناک میں ، کبھی بغلیں کھجائیں گے تو کبھی سر میں خارش کریں گے پھر ہاتھ دھوئے بغیر کھانے پینے میں بھی مشغول ہوجائیں گے ، ان کی اس حرکت سے دیکھنے والے کو کیسی گِھن آتی ہے ! کاش وہ اس کا اِدراک کرپاتے ۔ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ عقلِ سلیم نصیب کرے ۔
(53) ہاتھا پائی کی عادت
بعضوں کو زبان کے ساتھ ساتھ ہاتھ چلانے کی بھی بیماری ہوتی ہے ، چنانچہ دورانِ گفتگو کبھی سامنے والے کے کندھے پر ہاتھ ماریں گے تو کبھی اس کی کمر پر تھپڑ جَڑ دیں گے ، کبھی اس کا سر پکڑ کر جھٹکا دیں گے تو کبھی ہاتھ پر ہاتھ مارنے کی فرمائش کریں گے ۔ ان کا یہ انداز بھی سامنے والے کے لئے تکلیف دہ ہوسکتاہے ۔
(54)بات کاٹنا
کسی کی بات غور سے مکمل سننے کی بعضوں کو عادت نہیں ہوتی چنانچہ ایسے افراد ’’کان‘‘ بننے کے بجائے’’ زبان ‘‘بننے کے شوقین ہوتے ہیں ، سامنے والا کتنی ہی اہم بات کررہا ہو یہ اس کی با ت کاٹ کر اپنی بات شروع کردیں گے جس سے سامنے والا کوفت میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔حضرتِ سیِّدُناابو امامہ باہلی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہفرماتے ہیں:ہم بحث ومباحثہ کر رہے تھے کہ رسولُ اللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمہمارے