Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
144 - 220
پاکیزہ خصلت ، عفیف اور صالح کیسے کہا جب کہ آپ کا  اللّٰہعَزَّوَجَلَّ پر بھروسے کا یہ حال ہے کہ روٹی بچا کر رکھتے ہیں۔‘‘
	یہ باتیں سن کر نوجوان بہت متاثر ہوا اور ندامت کا اظہار کیا۔ لڑکی نے پھر کہا:’’میں ایسے گھر میں نہیں رک سکتی جہاں ایک وقت کی خوراک جمع کرکے رکھی ہو اب یہاں میں رہوں گی یا روٹی !‘‘یہ سن کر نوجوان فوراً باہر نکلا اور روٹی خیرات کردی ۔ (روض الریاحین،الحکایۃ الثانیہ والتسعون  بعد الما ئۃ ،ص۱۹۲)
کیوں پِھریں شوق میں ہم مال کے مارے مارے
ہم تو سر کار کے ٹکڑوں پہ پلا کرتے ہیں
(وسائلِ بخشش،ص۲۹۴)
	اس حکایت سے وہ والدین درسِ عبرت حاصل کریں کہ جب ان کے سامنے کسی نیک وپرہیزگار اسلامی بھائی کا رشتہ پیش کیا جائے تو صرف اس وجہ سے انکار کردیتے ہیں کہ وہ بارِیش اور سنتوّں کا عامل ہے جبکہ اس کے برعکس ایسے نوجوان کے رشتے کو ترجیح دینے میں خوشی محسوس کرتے ہیں جو اپنے برُے اعمال سے اللّٰہعَزَّوَجَلَّکو ناراض کر کے جہنم میں جانے کا سامان کررہا ہو اور جس کی صحبت ان کی بیٹی کو بھی خوفِ خداعزوجل سے بے نیاز اور اس کی عبادت سے غافل کردے گی ۔
رشتہ کا اصول(حکایت:54)
	حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری رضی اللّٰہ تعالٰی عنہکے پاس ایک شخص آیا اورعرض