Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
142 - 220
ہوتم دیندار عورت کے حصول کی کوشش کرو۔( بخاری،کتاب النکاح،باب الاکفاء فی الدین ،۳/۴۲۹،حدیث: ۵۰۹۰)
اس نے قطع رحمی کی
	رحمت ِ دو عالمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا فرمان عالیشان ہے:جس نے اپنی بیٹی کا نکاح کسی فاسِق سے کیا ا س نے قطع رحمی کی۔(الکامل فی ضعفاء الرجال،الحسن بن محمد ،۳/۱۶۵ )
بیٹی کو کہاں بیاہ رہے ہیں؟
	حضرت سیدتنا اسماء بنت ابی بکر  رضی اللّٰہ تعالٰی عنہاسے مروی ہے:نکاح کرنا عورت کوکنیز بناناہے،لہٰذا غور کر لینا چاہیے کہ وہ اپنی بیٹی کو کہاں بیاہ رہا ہے۔
(السنن الکبریٰ ،کتاب النکاح ،باب الترغیب فی التزویج ،۷/۱۳۳)
	تلاشِ رشتہ(حکایت:53)
	حضرت سیدنا شیخ کرمانی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الغَنِی شاہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے ، لیکن آپ نے زُہد وتقویٰ اختیار فرمایا ہوا تھا اور دنیاوی مشاغل سے بہت دور ہوچکے تھے ۔ آپ کی ایک صاحبزادی تھیں جو بہت حسین وجمیل اور نیک وپرہیز گار تھیں ۔ ایک دن اس صاحبزادی کے لئے بادشاہ کرمان نے نکاح کا پیغام بھیجا ۔ آپ یہ پسند نہ فرماتے تھے کہ ملکہ بن کر میری بیٹی دنیا کی طرف مائل ہو ۔اس لئے آپ نے کہلا بھیجا کہ مجھے جواب کے لئے تین روز کی مہلت دیں ۔اس دوران آپ مسجد مسجد