Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
138 - 220
ملتی ہے ۔کچھ قرض خواہ دھمکیاں دے دے کر قرض دار کو اتنی ٹینشن میں مبتلا کردیتے ہیں کہ مایوسی کے عالم میں وہ خودکشی جیسی حرام موت کو گلے لگانے پر تیار ہوجاتا ہے ، کاش! وہ یہ سمجھتا کہ خودکشی سے جان چھوٹتی نہیں مزید پھنس جاتی ہے ۔ حدیثِ پاک میں ہے:’’جوشَخص جس چیز کے ساتھ خود کُشی کرے گا وہ جہنّم کی آگ میں اُسی چیز کے ساتھ عذاب دیا جائے گا۔ ‘‘(بُخارِی، ۴/ ۲۸۹، حدیث: ۶۶۵۲  )
 قرض کا ثواب
	قرض واپس ملنے میں تاخیر پر قرض خواہ کو چاہئے کہ صبر کرے اور اس حدیث شریف میں بیان کردہ ثواب کا مستحق بنے ، چنانچہ رسول اکرم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :جب کسی کا دوسرے پر دَین (یعنی قرض )ہو اور اس کی مِیعاد گزر جائے تو ہر روز اسی قدر روپیہ کی خیرات کا ثواب ملتا ہے جتنا دَین (یعنی قرض) ہے ۔ (شعب الایمان، ۷/۵۳۸،حدیث : ۱۱۲۶۱)
امام بخاری اور ایک مقروض(حکایت:51)
	 محمد بن عباس فِرَبْرِیْ کا بیان ہے کہ ایک شخص حضرتِ سیِّدُنا ابو عبد اللّٰہ  محمد بن اسماعیل بخاری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الباریکے پچیس ہزار درہم کا مقروض تھا ، آپ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہکو خبر ملی کہ وہ شخص ’’آمُل‘‘ (وادیٔ جَیْحون کی مغربی جانب ایک شہر ) آیا ہوا ہے ، ہم اس وقت ’’فِرَبْر‘‘ (وادیٔ جَیْحون کی مشرقی جانب ایک شہر) میں تھے ، ہم نے آپ سے عرض کی: آپ کو ’’آمُل‘‘ پہنچ کر اپنا مال وصول کرنا چاہیے ۔ فرمایا : ہمیں