کرے ۔ اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامین صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(47)گھریلو استعمال کی شے اس کی جگہ پر نہ رکھنا
نیل کٹر(ناخن کاٹنے کا آلہ ) کنگھی ، جوتوں کی پالش ، ازاربند دانی ،بیرونی دروازے کی چابی ، چھری ، ماچس جیسی کئی گھریلو اشیاء مشترکہ استعمال میں آتی ہیں ، ان کو استعمال کرنے کے بعد مقررہ جگہ نہ رکھا جائے تو دوسروں کے لئے پریشانی کا باعث ہوتا ہے ۔
(48)قرض خواہ کو بلاوجہ ٹالنا
قرض دار کو چاہئے کہ وعدے کے مطابق قرض لوٹا دے ، بغیر کسی مجبوری کے یہ کہنا :کل دوں گا ، پہلی تاریخ کو لے لینا ، شام کو لے لینا ، تھوڑی دیر تک آنا الغرض قرض خواہ کو بلاوجہ چکر لگوانا اچھی بات نہیں ۔
اب میری رقم بھی لوٹادو(حکایت:50)
نگران شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الغنی کا کچھ یوںبیان ہے کہ میں ایک شخص کے پاس بیٹھا تھا ، اس دوران اسے کسی کا فون آیا کہ میں فیملی سمیت حج پر جارہا ہوں ، فون وصول کرنے والے نے مبارک دینے کے بعد بڑی نرمی سے کچھ یوںکہا کہ یار آپ فیملی سمیت عمرے پر جاتے ہو، حج بھی کر آتے ہو،کافی مدت گزر گئی اب میری رقم (جوبڑی اماؤنٹAmount میں تھی) بھی لوٹا دو۔