جائے یہ الگ آزمائش ہے ۔کئی لوگ اسی وجہ سے دعوت میں شرکت سے معذرت کرلیتے ہیں لیکن کچھ دعوتیں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ انکار نہیں کرسکتے مگر تاخیر کی وجہ سے تکلیف میں آجاتے ہیں ۔ کاش! میزبان اور مہمان وقت کی پابندی کریں تو کسی کو تکلیف نہ پہنچے ۔
گوشت بھننے کی آواز(حکایت:49)
امام محمد بن محمد غزالی علیہ رحمۃ اللّٰہِ الوالی لکھتے ہیں:ایک شخص نے اپنے ہاںکسی دوست کوبلایا ، لیکن اُسے کھانے کو کچھ نہ دیا ، بیٹھے بیٹھے عَصْر کا وقت ہوگیا ، یہاں تک کہ اُسے شدید بھوک لگ گئی اوراس پرجُنونی کیفیت طاری ہوگئی ۔ میز بان نے سِتار (گٹار) لیا اوردوست سے کہا : تم کون سی آواز سننا پسند کرو گے ؟ اس نے کہا : گوشت بھننے کی آواز ۔ (احیاء علوم الدین ، ۳/۳۱۶)
(46)ٹرین ، بس میں صفائی کا خیال نہ رکھنا
بعض لوگ اپنے گھر میں صفائی پسند ہوتے ہیں اور باہر بھی ، جبکہ کچھ لوگ گھر میں تو صفائی رکھنا پسند کرتے ہیں لیکن باہر گندگی پھیلانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے ، بازار، بس ، ٹرین ان کی اس عادت کا نشانہ بنتے ہیں ، پھلوںکی باقیات، مونگ پھلی کے چھلکے ،استعمال شدہ ٹشو پیپر، بچا ہوا پانی پھینک کر دوسرے مسافروں کے لئے مصیبت کھڑی کردیتے ہیں۔ ٹرین کا واش روم استعمال کریں گے تو اس انداز سے کہ ان کے بعد وہاں جانے والے کو گھن آئے گی۔ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ نظافت پسندی نصیب