پھیرنے کے بعد ان کو جمع کرکے اَحسن طریقے سمجھایاتو ان اسلامی بھائیوں نے فوراً توبہ کرلی۔
اصلاح فرما دی (حکایت:48)
اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا کہ ایک ا سلامی بھائی سوئے ہوئے تھے اورقریب ہی دوسرے اسلامی بھائی مدنی منے یا مُنی سے کھیل رہے تھے،جس سے آوازیں پیدا ہورہی تھیں،اس پر بھی امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے اس اسلامی بھائی کو شرعی مسئلہ سمجھایا تو انہوں نے ہاتھوں ہاتھ توبہ کی ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(45)وقت پر دعوت شروع نہ کرنا
دعوت ایک دوسرے سے محبت بڑھانے کا ذریعہ ہے لیکن یہ بھی اس وقت باعثِ تکلیف بن جاتی ہے جب وقت پر شروع نہ ہو، کئی اسلامی بھائیوں کا تجربہ ہوگا کہ شادی وغیرہ کی دعوت کا وقت 10 بجے کا دیا لیکن رات کے12 بجے جاکر شروع ہوتی ہے ،وقت پر پہنچنے والے مہمان بڑی آزمائش میں آجاتے ہیں کہ رات کا کھاناگھر سے کھا کر جائیں تو دعوت میں شرکت کس بات کی ؟ اور نہ کھانے کی صورت میں بھوکے بیٹھے میزبان کی تسلیاں سنتے رہتے ہیں کہ جی بس ابھی فلاں کا انتظار ہے وہ آجائیں تو دعوت شروع ہوجائے گی ،کئی گھنٹے وقت ضائع ہونے کے بعد رات کے ایک بجے فارغ ہوکر دوتین بجے گھر پہنچنے والا صبح اپنی ملازمت یا کاروبار پر کس طرح