پھیل گیا،میری توجہ گئی تو بڑی تشویش ہوئی اور میں نے کہا کہ اب تو ہم پر لازم ہے کہ اس سے ترکیب بنائیں کہ معاف بھی کردو اور رنگ بھی کردیتے ہیں۔ پھر میں نے اپنے بیٹے کو ہی بولا کہ تم جا کر اس کے مالک سے ترکیب بنالو، چنانچہ میرے بیٹے نے رابطہ کیا تو اس نے کہہ دیا کہ کوئی بات نہیں۔ (میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!) اگر کسی کی دیوار پر ہماری طرف سے نقصان ہوجائے تو اس کی تلافی ضروری ہے، اس سے معافی مانگئے، اگر وہ اس کا خرچہ نہیں لیتا رنگ چُونا نہیں لیتا، معاف کردیتا ہے تو اچھی بات ہے، اگر وہ مطالبہ کرتا ہے کہ تم پہلے جیسا ہی بنادو تو بنانا پڑے گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(44)نمازی یا سونے والے کے پاس بلند آواز سے باتیں کرنا
بعض اسلامی بھائی کسی نمازی یا سونے والے کے پاس اتنی اونچی آواز میں باتیں کرنا شروع کردیتے ہیں جس کی وجہ سے اس کی نماز یا نیند میں خلل آتا ہے ، اس طرف عموماًہماری توجہ نہیں ہوتی ،اس سے بچنا چاہئے۔
بلند آواز سے گفتگو کرنے والوں کو سمجھایا(حکایت:47)
شیخِ طریقت امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہایک مرتبہ نماز پڑھ رہے تھے تو قریب کھڑے ہوئے بعض اسلامی بھائیوں نے اونچی آواز میں گفتگو شروع کردی ، جس سے امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو نماز میں تشویش ہورہی تھی ،کچھ ہی دیر میں وہ اسلامی بھائی وہاں سے ہٹ گئے ۔امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے سلام